بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مختلف شہروں میں تاحال پولنگ کا عمل شروع نہ ہوسکا

ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہونے کے باوجود مختلف شہروں میں تاحال پولنگ کا عمل شروع نہ ہوسکا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 48 شہزاد ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کے آغاز میں تاخیر ہوگئی ہے، شہزاد ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

کراچی کے حلقے این اے 250 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 262 سے 265 پر بھی پولنگ شروع نہ ہوسکی، پولنگ اسٹیشنوں پریزائیڈنگ افسران کے نہ پہنچنے کے باعث پولنگ شروع نہیں ہو سکی، پولنگ اسٹیشنز کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔اس کےعلاوہ کراچی کے این اے246، پی ایس 77 پر پولنگ کا سامان موجود ہے لیکن عملہ ابھی تک نہ پہنچ سکا، ووٹرزکی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنز کے باہر موجود ہے۔

واضح رہے کہ آج (8 فروری) ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے، جس میں ملک بھر سے 12 کروڑ سے زائد ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کے عمل کا آغاز آج صبح 8 بجے ہوگا اور پولنگ کا یہ عمل بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔مجموعی طور پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر ملک بھر میں 17 ہزار 758 امیدوار میدان میں ہیں جن میں ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

مزید پڑھیے  چیئرمین نیب سے متعلق متنازع ویڈیو ان کی کرپشن سے متعلق نہیں ہے،فروغ نسیم
Back to top button