بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر چیئرمین اور سینئر حریت پسند رہنما عبدالصمد انقلابی بدستور بانڈی پورہ جیل میں نظربند ہیں

وادی کشمیر میں سینئر حریت پسند راہنما اور تنظیم کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی بدستور بانڈی پورہ جیل میں نظربند ہیں اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے ترجمان نے حکومتی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اس سرزمین بے آئین میں قانون نام کی کوئی چیز موجود ہی نہیں ہے اور یہاں عملاً فوج اور پولیس کا قانون چلتا ہے جنہوں نے اس سرزمین پر ایسے قانون نافذ کردئے ہیں جو کسی بھی قانونی کتاب میں درج ہی نہیں ہیں۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے ترجمان نے کہا کہ جو لوگوں کو نماز اور دیگر اہم دینی فرائض ادا کرنے سے زبردستی روکتے ہیں اور ان کے حق آزادی کو بغیر کسی جواز کے چھینتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں کبھی معاف نہیں فرمائیں گے۔ اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے ترجمان نے تمام سیاسی نظربندوں کی رہائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سرکار نے ریاست کو ایک بڑے جیل خانے میں تبدیل کردیا ہے اور جب سے مودی حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے گرفتاریوں، چھاپوں اور تلاشی کارروائیوں میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے۔

ققبض بھارتی حکومت نے جیلوں کے دروازے کھول دیے اور لوگوں کو بغیر کسی آئینی اور قانونی جواز کے حراست میں لینے کا سلسلہ دراز تر ہوتا جارہا ہے۔ سیاسی قیدیوں کو غیر قانونی قانون پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا جاتا ہے اور جب ان کا پی ایس اے عدالت کی جانب سے کواش ہوتا ہے تو انہیں دوبارہ اسی غیرقانونی قانون کے تحت نظربند کیا جاتا ہے۔ اس طرح ان کی رہائی کو قریب قریب ناممکن بنایا جاتا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سیاسی قیدی جیسے عمر قید کی سزائیں کاٹ رہے ہیں۔

Back to top button