بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق گورنر پنجاب میاں اظہر گرفتار

سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں اپنے والد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔

اپنے بیان میں حماد اظہر نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ بزدل لاڈلے اور خوفزدہ حکومت کے حکم پر میرے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ این اے 129 کے کارکن اپنے اپنے مقام سے ریلیاں نکالیں۔واضح رہے کہ میاں اظہر لاہور میں قومی اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔

مزید پڑھیے  آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی  ریفرنس پر فیصلہ محفوظ،آج شام سنایا جائیگا
Back to top button