بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

بھارت کو مقبوضہ علاقے میں یومِ جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں: محبوس عبدالصمد انقلابی

 

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے ترجمان کے مطابق محبوس تنظیم کے چیئر مین اور سینئر حریت پسند رہنما عبدالصمد انقلابی نے جیل سے اپنے پیغام میں 26 جنوری کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے میں اپنا یومِ جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں۔ سینئر حریت پسند رہنما عبدالصمد انقلابی نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔ تنظیم کے چیئرمین اور سینئر حریت پسند رہنما عبدالصمد انقلابی نے اپیل کی ہے کہ عالمی برادری بھارت کو مجبور کرے کہ کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت دیا جائے، بھارت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا بھارت کو مقبوضہ جموں کشمیر میں یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ 26 جنوری پر آج مقبوضہ جموں کشمیر میں یوم سیاہ مناتے ہیں اور مناتے رہیں گے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے واضح اپیل کی گئی ہے کہ کشمیری اپنے گھروں، دکانوں اور دیگر عمارتوں پر سیاہ جھنڈے لہرائیں۔

مزید پڑھیے  کشمیری عوام کو الطاف احمد شاہ کی نماز جنازہ میں شرکت سے روک دیا گیا
Back to top button