بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

34 کلو سے زائد منشیات برآمد ، خاتون سمیت 8 گرفتار

 اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے 6 کارروائیوں کےدوران 34 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ خاتون سمیت 8 ملزمان گرفتارکرلیے گئے ہیں ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور، لاہور، کراچی اور فیروزخیل میں کی گئیں ، کارروائی کے دوران 2 کلو 600 گرام آئس ، 700 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان نے بتایا کہ  کارروائی میں 95 آئس بھرے کیپسولز،30 کلوگرام چرس بھی برآمدکی گئی ہے ۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے  10 کروڑ سے زائد مالیت کا سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام
Back to top button