بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہو گیا۔لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار 3 مشکوک افراد کو پولیس نے ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے رکنے کی بجائے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران گولیاں لگنے سے 2 ڈاکو زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 ملزموں کو زخمی حالت میں حراست میں لیا گیا جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے، گرفتار ملزموں کو تھانے منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔

مزید پڑھیے  اسلام آباد کے علاقے نیلور میں دو نوجوان پانی میں ڈوب کر جاں بحق
Back to top button