بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند اور سموگ پڑنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور مظفرآباد سات ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور بارہ، کراچی اٹھارہ، پشاور اور کوئٹہ آٹھ، گلگت منفی ایک اور مری چھ ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ لیہہ میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، اننت ناگ اور شوپیاں چھ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بارہ، لیہہ منفی چھ، پلوامہ اور بارہمولہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button