بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سری لنکن کرکٹ ٹیم پر پابندی ختم

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکن کرکٹ ٹیم پر پابندی ختم کردی۔ترجمان آئی سی سی کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم پر پابندی ختم کردی گئی ہے، اب لنکن ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں شرکت کرتی رہے گی تاہم فنڈز کی نگرانی آئی سی سی خود کرے گا۔

آئی سی سی نے ویمنز میچ آفیشلز کی فیس مردوں کے برابر کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے، جنوری سے ویمنز مقابلوں میں ایک نیوٹرل امپائر کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں آزمائشی بنیادوں پر سٹاپ کلاک متعارف کرانے پر اتفاق کیا، گھڑی کا استعمال اوورز کے درمیان لگنے والے وقت کو منظم کرنے کے لیے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے  19 اکتوبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی
Back to top button