بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پولینڈ کیساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں،وزیراطلاعات

وزیراطلاعات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کی حکومت اور عوام کی جانب سے پولینڈ کی حکومت اورعوام کو قومی دن پر مبارک باد۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوسے انہوں نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ مشاورت سے مختلف سطحوں پر تعاون کی راہ ہموار ہوئی جو حوصلہ افزاءہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ  دوطرفہ تعلقات کے استحکام کے لئے پولینڈ کے اسلام آباد میں موجود سفارت خانے کا انتہائی اہم کردار ہے۔پاکستان کے عوام پاک فضائیہ کی ترقی میں پولینڈ کے پائلٹس کے کردار پر فخر کرتے ہیں۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ ایئر کموڈور تورووچ کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارہ کہو بائی پاس کا نام تورووچ کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔پاکستان پولینڈ کے ساتھ تجارتی، معاشی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں اپنے تعلقات کو وسعت دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 899 ملین ڈالر تھا۔ہمیں تجارتی حجم میں خاطر خواہ اضافے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حال ہی میں سفارتی پاسپورٹ کے لئے ویزا کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط ہوئے اور اس پر عمل درآمد جاری ہے۔عوامی سطح پر روابط اور ثقافتی تعاون کو بڑھانے کے لئے ایسے معاہدے ناگزیر ہیں۔

مزید پڑھیے  حمزہ شہباز 197 ووٹ حاصل کرکے وزیراعلٰی پنجاب منتخب
Back to top button