بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

میٹروبس سروس میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتار

تفتیش کے دوران لیڈی گینگ کی جانب سے درجنوں وارداتوں کا انکشاف بھی کیا گیا ہے

راولپنڈی پولیس نے جڑواں شہروں کی میٹرو بس سروس میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتار کر لیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کی میٹروبس سروس میں چوری کی وارداتوں میں ملوث لیڈی گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ گینگ کے قبضے سے دو موبائل فون اور ساڑھے چار لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔

لیڈی گینگ کی گرفتار کی جانے والی ارکان میں مریم، مختیاراں اور صنم شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کا ٹارگٹ میٹرو بس میں سفر کرنے والی خواتین ہوتی تھیں اور یہ گینگ تھانہ وارث خان پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ تفتیش کے دوران لیڈی گینگ کی جانب سے درجنوں وارداتوں کا انکشاف بھی کیا گیا ہے۔

 

مزید پڑھیے  سپریم کورٹ نے کے ایم سی ایمپلائز کوآپریٹوسوسائٹی کو زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کردی
Back to top button