بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

بھارت منشیات کے عالمی سطح پر پھیلاؤ کا مرکز بن گیا

بھارت فنٹینل اور میتھمفیٹامائن جیسی مصنوعی ادویات کی پیداوار کے لیے کیمیکل کی فراہمی میں سر فہرست ہے، امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ

بھارت منشیات کے عالمی سطح پر پھیلاؤ کا مرکز بن گیا۔آئی این سی بی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق بھارت ڈارک نیٹ پر منشیات کی پیداوار اور تجارت کے حوالے سے دنیا میں سر فہرست ہے۔ بھارت افغانستان کے راستے سستے داموں منشیات خریدتا ہے، جس کی مالیت ساڑھے 600 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت فنٹینل اور میتھمفیٹامائن جیسی مصنوعی ادویات کی پیداوار کے لیے کیمیکل کی فراہمی میں سر فہرست ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی فارماسوٹیکل صنعت نے ملک کے اندر  منشیات کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا، اور اب ڈرون کے استعمال سے پاکستان میں منشیات فروشی پھیلا رہا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر منشیات کی تجارت میں بھارت کی خفیہ مداخلت کو گولڈن ڈرگ سلک روٹ کہا جاتا ہے۔ آئی این سی بی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق بھارت ڈارک نیٹ پر منشیات کی پیداوار اور تجارت کے حوالے سے دنیا میں سر فہرست ہے۔

مزید پڑھیے  کورونا کی تیسری لہر میں کوئی کمی نہیں، مزید 137جاں بحق، کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 8 فیصد
Back to top button