بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سموگ کا روگ برقرار، لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور دوسرے نمبر

بھارتی دارالحکومت دہلی دنیا میں آلودگی کے لحاظ سے سرفہرست ہے، کراچی تیسر ے نمبر پر

سموگ کا روگ برقرار ہے، فضائی آلودگی میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور بدستور دوسرے نمبر پر ہے، شہر میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 395ریکارڈکیا گیا۔

شہر قائد میں بھی فضائی آلودگی میں بے تحاشا اضافہ دیکھا جا رہا ہے، سموگ کے باعث کراچی دنیا کا تیسر آلودہ ترین شہر بن گیا ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی دنیا میں آلودگی کے لحاظ سے سرفہرست ہے۔

آلودہ فضا کے باعث سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ہے، ہسپتالوں میں دمے اور کھانسی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

طبی ماہرین نے سانس کے مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کرتے ہوئے ماسک کا استعمال یقینی بنانے اور گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب سموگ کی خطرناک صورتحال پر نگران حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب بھر میں ایک ہفتے کیلئے ماسک کا استعمال لازم قرار دیا ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے  انفورسمنٹ انسپکرز کو آج ہی سے سموگ کیخلاف آگاہی مہم شروع کرنے کی ہدایت
Back to top button