بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور مظفرآباد دس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور پندرہ، کراچی بیس، پشاور بارہ، کوئٹہ اور گلگت تین اور مری آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ، بارہمولہ، جموں میں سرد اور خشک موسم اور لیہہ میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، اننت ناگ اور شوپیاں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پندرہ، لیہہ منفی چار، پلوامہ اور بارہمولہ میں چار ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button