بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الیکشن کمیشن نے ووٹ اور انتخابی عمل کی اہمیت کیلئے کتابچے تقسیم کرنا شروع کر دیئے

الیکشن کمیشن ملک میں آزدانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہا ہے ۔ادارے کے ایک عہدیدار نے سرکاری خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انتخابات اور ووٹ کی اہمیت کے بارے میں عوام کی آگاہی کے لئے ملک بھرمیں کتابچے اورپمفلٹ تقسیم کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حلقہ بندیوں کے عمل کو رواں ماہ کی تیس تاریخ تک حتمی شکل دیدی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن دس لاکھ افراد کو پولنگ کے عملے کی حیثیت سے شامل کرے گا جو پریذائیڈنگ آفیسرز،اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز اور انتخابی عملے کے طورپر کام کریںگے۔

مزید پڑھیے  سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے
Back to top button