بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیل پر واضح کردیا کہ غزہ کے ہسپتالوں پر آتش گیر مادے کے استعمال سے گریز کیا جائے، امریکا

 امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جیک سلیوان نے کہا ہے کہ اسرائیل پر واضح کر دیا کہ ہم غزہ کے ہسپتالوں میں آگ اور خون کا کھیل نہیں دیکھنا چاہتے۔ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے امریکی قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا کہ امریکا نے اسرائیلی افواج پر واضح کر دیا ہے کہ غزہ کے ہسپتالوں کے اندر آتش گیر ہتھیاروں سے لڑائی سے گریز کیا جائے جس سے سویلینز کی زندگیوں کو خطرہ درپیش ہو۔

جیک سلیوان نے مزید کہا ہے کہ ہم نے اسرائیل کو واضح پیغام پہنچایا ہے کہ امریکا غزہ کے ہسپتالوں میں معصوم شہریوں اور علاج کیلئے موجود مریضوں کو گولیوں کا شکار بنتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتا، غزہ سے امریکی شہریوں کا انخلا جاری رکھا جائے گا تاہم شہریوں کے انخلا میں یہ مسئلہ درپیش ہے کہ رفاہ کراسنگ کبھی کھلتی ہے اور کبھی بند ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اسی طرح کبھی نکلنے والوں کی فہرست میں امریکیوں کے نام شامل ہوتے ہیں اور کبھی نہیں ہوتے تاہم جو بھی صورتحال ہو تمام امریکیوں کا انخلا یقینی بنایا جائے گا۔

Back to top button