بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے دورے کے بعد ٹاٹ والے سرکاری سکول کے بچوں کیلئے فرنیچر آگیا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے دورے کے بعد ماڈل ٹاؤن میں ٹاٹ والے سرکاری سکول کی سنی گئی، ٹاٹ والی کلاسز میں بچوں کیلئے فرنیچر آگیا،صفائی میں بہتری، سکول اور کلاس رومز میں پینٹ شروع ،لائٹس اور پنکھے لگ گئے ، کھڑکیوں کے شیشے اور جالیاں بھی لگ گئیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 5 روز کے بعد گورنمنٹ جونیئر ماڈل ہائی سکول ماڈل ٹاؤن کا دوبارہ دورہ کیا،صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر اور اظفر علی ناصر بھی ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گزشتہ دورے کے دوران سکول کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے دی گئی ہدایات پرعملدرآمد کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی سکول اچانک آمد پر بچوں نے خوشی کا اظہار کیا،بچے وزیراعلیٰ محسن نقوی کے گرد جمع ہوگئے۔ بچوں نے سکول کی حالت بہتر بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات پروزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی بچوں میں گھل مل گئے، مصافحہ کیا اور ان سے گفتگو کی۔

 

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سکول کے خاکروب رابرٹ کو خصوصی طورپر اپنے پاس بلایا اور مسئلے کے حل کے بارے میں پوچھا۔ رابرٹ نے مسئلے کے حل پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کلاس رومز میں گئے، بچوں سے ملاقات کی اور مسائل کے بارے میں پوچھا۔ بچوں نے سکول میں کھیلنے کی اجازت نہ دینے اور کینٹین نہ ہونے کے بارے میں شکایات کیں۔  وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پرنسپل کوبچوں کو کھیلنے سے نہ روکنے کے بارے میں موقع پر ہدایات دیں۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچوں سے مخاطب ہوکرکہا کہ وہاب ریاض بھی آپ کے ساتھ آکر کرکٹ کھیلیں گے، جلد سکول میں کینٹین بھی کھول دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 2009ء کی بنی آئی ٹی لیب کے پرانے کمپیوٹرزکو تبدیل کرنے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیے  سیدہ ملیکہ عباس ہمدانی نے ہیڈ گرل کا الیکشن اڑھائی سو ووٹ سے جیت لیا

 

وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی  کہ آئی ٹی لیب کے لئے فوری طورپر جدید کمپیوٹرز مہیا کئے جائیں، جدید دور میں کمپیوٹر کے بغیر تعلیم کا حصول ممکن نہیں، بچوں کے لئے جدید آئی ٹی لیب کی ضرورت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آئی ٹی لیب کے لئے 3 کمرے مختص کرنے اور کمپیوٹرز کی تعداد 50 تک بڑھانے کی ہدایت کی۔ سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Back to top button