بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

سیدہ ملیکہ عباس ہمدانی نے ہیڈ گرل کا الیکشن اڑھائی سو ووٹ سے جیت لیا

ضلع خوشاب کی ہونہار طالبہ سیدہ ملیکہ عباس ہمدانی کا ایک اور شاندار اعزاز، ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج جوہرآباد کے ہیڈ گرل کا الیکشن اڑھائی سو ووٹ کے ساتھ جیت لیا۔ عوامی سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار ۔ واضح رہے کہ ضلع خوشاب کی یہ قابل فخربیٹی ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم خوشاب کی مینیجر میڈم ام فروا ہمدانی اور اور نامور قانون دان سید اظہر عباس شاہ ہمدانی کی صاحبزادی ہیں ۔ یاد رہے کہ ہونہار طالبہ سیدہ ملیکہ عباس ہمدانی نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے میٹرک کے امتحان میں بھی ٹاپ کیا تھا ۔ دریں اثناء ہونہار طالبہ سیدہ ملیکہ عباس ہمدانی نے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ اللہ تبارک و تعالی اکے خصوصی فضل و کرم سے میری پے درپے شاندار کامیابیاں میرے والدین کی دعاوں اور میرے اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کی مرہون منت ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ تعلیمی میدان میں بتدریج شاندار کامیابیوں سے ہمکنار ہوکر اپنے ضلع اور ملک و قوم کا نام روشن کروں گی ۔

Back to top button