بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نیپرا نے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کر دی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کر دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کیلئے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کی گئی ہے۔نیپرا کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بجلی ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ، بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں نومبر کے بلوں میں کی جائیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔اوگرا کے مطابق ماہانہ 25 سے 90 مکعب میٹر تک گیس کے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے قیمت نہیں بڑھائی گئی البتہ پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکس چارجز 10 سے بڑھا کر 400 روپے کر دیے گئے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 172 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ماہانہ 25 مکعب میٹر گیس کی قیمت 200 سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم کا سی پیک منصوبوں پر رفتار سست ہونے کا اعتراف
Back to top button