بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند اور سموگ کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد تیرہ ڈگری، لاہور بیس، کراچی پچیس، پشاور پندرہ، کوئٹہ گیارہ، گلگت تین، مری نو اور مظفر آباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ، شوپیاں، اننت ناگ، لیہہ، بارہمولہ اور جموں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر اور پلوامہ چار ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سولہ، لیہہ منفی چار، اننت ناگ سات، شوپیاں چھ اور بارہمولہ آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  لوکل بسوں کو کوئٹہ شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے، بلوچستان ہائیکورٹ
Back to top button