بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 12 نومبر کو ہوگا، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بھی شرکت کرینگے

اسرائیلی بربریت کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 12 نومبر کو ریاض میں ہوگا۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، اوآئی سی سربراہ اجلاس میں غزہ پراسرائیلی جارحیت اور امداد کی فراہمی پر غور ہو گا۔یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ میں شہادتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

مزید پڑھیے  عمران خان کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست مسترد
Back to top button