بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے فنانس، استعدادکار اور ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے : نگران وزیراعظم 

نگران وزیراعظم  انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہےکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنےکے لیے ترقی پذیر ممالک کی ضروریات 100 ارب ڈالر کی یقین دہانیوں سےکہیں زیادہ ہیں۔دبئی میں ہونے والی عالمی موسمیاتی کانفرنس کوپ 28  میں گلوبل اسٹاک ٹیک گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے  ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا  تھا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کو مختلف مسائل کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے  پانی کی فراہمی، زراعت اور  انسانی صحت  متاثر  ہو رہی ہے، ترقی پذیر ممالک کو  موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے فنانس، استعدادکار  اور  ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ترقی پذیر ممالک کی ضروریات 100 ارب ڈالر کی یقین دہانیوں سے کہیں زیادہ ہیں، سالانہ نقصان کا  تخمینہ ہی 400 ارب ڈالر  ہے، 2030  تک کم ازکم 6 ٹریلین ڈالر  ترقی پذیر ممالک کی ضروریات پوری کرنےکے لیے دینا ہوں گے۔

مزید پڑھیے  نگران وزیراعظم کی چینی نائب صدر سے ملاقات، سی پیک پر تبادلہ خیال
Back to top button