بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

توجہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر مرکوز ہے ، امریکا

امریکا نے پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی حمایت کر دی۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا کی توجہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات پر مرکوز ہے ۔

انہوں نے کہا کسی امیدوار، یا سیاسی جماعت کی نمائندگی کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں دے سکتے، امیدوار اور سیاسی جماعت کی نمائندگی بارے میں فیصلہ پاکستانی عوام کو کرنا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ انتخابات پاکستانی عوام کے فائدے کے لیے ہوں۔

مزید پڑھیے  ملتان ٹیسٹ، انگلینڈ 281 پر آئوٹ، پاکستان نے جواب میں 2 وکٹوں پر 107 رنز بنا لئے
Back to top button