بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

کراچی میں فائرنگ سمیت مختلف واقعات میں 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

کراچی میں فائرنگ سمیت مختلف واقعات میں 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔سرجانی سیون بی میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر نوجوان کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، مرنے والے کی شناخت حسیب کے نام سے ہوئی ہے۔

ادھر کراچی کے علاقے پپری شاہنواز گوٹھ میں بھی دیرینہ دشمنی پر گل محمد نامی شخص کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اورنگی ٹاؤن، سرجانی سیکٹر بی اور گورنر ہاؤس کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر 3 افراد کو گولیاں مار کے زخمی کر دیا گیا، تینوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کراچی کے علاقے گھارو ساکرو کے قریب شہزور الٹنے سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیے  ملک بھر میں عوام مہنگائی کیخلاف سراپا احتجاج
Back to top button