بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 117 روپے47 پیسے سستا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نومبر کے لیے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی کردی۔اوگرا نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نومبر کے لیے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 117 روپے47 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد 11.8کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2962 روپے 17 پیسے ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 96 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور فی کلو نئی قیمت 251روپے03پیسے ہوگی۔

مزید پڑھیے  اسٹاک مارکیٹ میں پہلے روز مندی کا رجحان، کے ایس ای100انڈیکس 48200پوائنٹس اور 48100پوائنٹس سے نیچے گر گیا، سرمائے میں 20ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ
Back to top button