بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

امریکی نژاد پاکستانی تاجر کا گھر ڈاکو صاف کر گئے

گوجرانوالہ چوری کی واردات کے دوران نامعلوم چور خالی گھر سے 9 ہزار امریکی ڈالرز، ریال اور زیورات سمیت نقدی چوری کر گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ ایمن آباد کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا جہاں امریکی نژاد پاکستانی تاجر ملک اظہر فیملی سمیت بھائی کے گھر گیا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق خالی مکان میں چور گھس آئے اور گھر میں موجود الماریوں کے تالے توڑ کر 9 ہزاد امریکی ڈالر، 20 ہزار ریال، 35 لاکھ پاکستانی روپے اور زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا تھا کہ نامعلوم چور گھر کے پچھلے دروازے توڑ کر اندر داخل ہوئے تھے، رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیے  توہین عدالت کیس، عمران خان کو دوبارہ جواب جمع کرانے کیلئے 7 روز مل گئے
Back to top button