بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

تاجر کی دکان چلے گی تو پاکستان چلےگا، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز  شریف کا کہنا ہےکہ معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام لانا ہوگا، معاشی اور سیاسی استحکام ایک دوسرے سے جڑا ہے۔لاہور  میں تاجروں  سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تاجر کی دکان چلے گی تو پاکستان چلےگا، معیشت مستحکم ہوگی تو ترقی اور  خوشحالی آئےگی، وقت کی ضرورت ہے کہ ملک میں معاشی اور  سیاسی استحکام آئے، ہر  روز  دھرنوں کی دھمکیاں، نہ  جانے کیا کیا زبان استعمال کی گئی، معاشرے میں تقسیم در تقسیم کردی گئی، ملک کو پاؤں پر کھڑا کرنا ہے تو  تقسیم ختم کرنا ہوگی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ریاست بچانے کے لیے سیاست قربان کردی، 16 ماہ میں ریاست کو  بچایا اور  سیاست کی پروا نہیں کی،  اگر  ریاست نہ بچتی تو  سب کی سیاست دفن ہو جانی تھی، ہم  نے  نوجوانوں کو  ہنرمند بنانا ہے،کلاشنکوف نہیں لیپ  ٹاپ دینا ہے، خوش حالی، معاشی انصاف  اور  غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں تو  نواز شریف کا والہانہ استقبال کرنا ہوگا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی وخوش حالی کاسفر 2018 سے شروع کرےگا،  نواز شریف نے بیس بیس گھنٹے کے اندھیرے ختم کیے، سی پیک آیا اور  تیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، نواز شریف کی ترقی کا سفر ختم کیا گیا تو ملک میں اندھیرے اور تباہی ہوئی۔

مزید پڑھیے  امید ہے نگران وزیراعظم غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائینگے، شہباز شریف
Back to top button