بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سینٹورس مال کو سیل کرنے پر تاجر سراپا احتجاج، جناح ایونیو بلاک کردی

اسلام آباد سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے شاپنگ مال سینورس کو سیل کرنے کیخلاف تاجروں سڑکوں پر آگئے ہیں اور انہوں نے جناح ایونیو کو بند کردیا ہے، تاجروں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے اور وہ شدید نعرے بازی کر رہے تھے،تاجروں کے احتجاجی کے باعث پارلیمنٹ جانے والی سڑک بلا ہو گئی ہے جس سے آنے جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،  اس موقع پر تاجر رہنما اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ فوری طور پر سینٹورس مال کو کھولا جائے ورنہ اسلام آباد کی تاجر برادری پورے شہر کو بند کردے گی، یاد رہے کہ رات گئے سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول شعبہ نے سینٹورس مال کو سیل کردیا تھا 

سی ڈی اے کے مطابق سینٹورس مال انتظامیہ کو 6 بار نوٹس جاری کرنے کے بعد سیل کیا گیا، متعدد بار نوٹسز کے باوجود عمارت کے غیر موافق استمال سی ڈی اے قوائد کی خلاف ورزیاں جاری رہیں۔

سینٹورس مال انتظامیہ کو پہلا نوٹس 7مارچ 2014، دوسرا نوٹس 25 اکتوبر 2019، تیسرا نوٹس 28دسمبر 2020، چوتھا نوٹس 31مارچ 2021، پانچواں نوٹس 11 اکتوبر 2021 اور چھٹا نوٹس 23 نومبر 2022 کو جاری کیا گیا۔مسلسل نوٹسز کے باجود سینٹورس مال انتظامیہ نے تعمیل نہیں کی، مسلسل عمارت کے خلاف قوانین استعمال پر مال کو سیل کیا گیا۔

Back to top button