بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف آج پاکستان بھر میں یوم تقدیس قرآن منایا جائے گا

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف آج پاکستان بھر میں یوم تقدیس قرآن منایا جائے گا۔کراچی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ آج شہر کی مارکیٹیں دوپہر 2 سے 4 بجے تک احتجاجاً بند رکھی جائیں گی۔یوم تقدیس کے موقع پر تاجر برادری کا مرکزی احتجاج سہ پہر 3 تا 4 بجے ریگل چوک صدر میں ہوگا۔

کراچی کی تمام مارکیٹوں میں پرامن مظاہرے ہوں گے اور قرآن کریم کی تلاوت کی جائے گی۔یاد رہے کہ حکومت نے 7 جولائی کو یوم تقدیس قرآن منانے اور سویڈن واقعے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا تھا جبکہ اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی  جانب سے بلائے گئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سوئیڈن میں قرآن مجید کی توہین کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

خیال رہے کہ 28 جون کو سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

مقامی پولیس کی سخت سکیورٹی میں عراقی شہری نے مسجد کے باہر قرآن پاک کو نذر آتش کیا اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔قرآن پاک کی بے حرمتی پر دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں، مراکش نے اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا ہے۔

مزید پڑھیے  35 شرائط پر پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں پرامن احتجاج کی اجازت
Back to top button