بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری، لاہور میں تاجروں کا بازار کھولنے کا اعلان

کراچی پولیس کا کہنا ہےکہ شہر کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں  ہے اور امن وامان کی صورتحال مجموعی طور پر بہتر ہے۔پولیس کے مطابق شارع فیصل سمیت اہم شاہراہوں پر پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ شہرمیں 2 روز کےدوران ہونے والی ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج کیے گئے ہیں جن میں کئی پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی نامزد کیاگیاہے۔

دوسری جانب لاہور میں بھی تاجروں کی جانب سے بازار کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ  نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے تاجر برادری کو مکمل تحفظ دینے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے،صوبائی وزیر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

Back to top button