بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

اراضی نہ دینے پر ناخلف بیٹے کا باپ پر بدترین تشدد

پاکپتن میں بوڑھے باپ پر تشددکا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، ناخلف بیٹے نے 4 کنال اراضی نہ دینے پر ساتھی کے ہمراہ بوڑھے باپ کو  زمین پر لٹا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔خون سفید ہونے کا یہ واقعہ پیش آیا  پاکپتن میں تھانہ فرید نگر کے علاقے گلشن کالونی میں، پولیس کے مطابق فہد رسول اپنے ساتھی طیب کےہمراہ اپنے باپ غلام رسول کے گھر داخل ہوا اور پہلے زیورات اور کیش لوٹا، بھائی کو مارا پھر  بوڑھے باپ کو زمین پر لٹا کر بےدردی سے جوتے اور  پے در پے لاتیں ماریں۔

تشدد کے دوران ملزم باپ کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینکنےکی دھمکیاں بھی دیتا رہا، اس موقع پر اس کی اہلیہ بھی ساتھ تھی جو کہ سسر کو گالیاں دیتی رہی۔شور سن کر محلے داروں نے بوڑھے باپ کی جان خلاصی کرائی اور ملزمان کو کمرے میں بند کرکے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے  والدغلام رسول کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید پڑھیے  شہباز گل کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی،تشدد اور گھیسٹنے کا دعویٰ غلط ثابت
Back to top button