بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان میں انتخابات کے دوران تشدد کے امکان کو تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیںٕ، امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات کے دوران تشدد کے امکان کو تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں جو ملک میں عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہے۔

رپورٹ کے  مطابق وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ یقینی طور پر ہم کسی بھی پرتشدد کارروائی کے حوالے سے فکر مند ہیں جو پاکستان میں عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہیں یا ہم کسی بھی ایسے ملک میں ایسی کارروائیوں کے حوالے سے کافی فکرمند ہیں جہاں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشترکہ مفادات ہیں۔

انہوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس تمام معاملے کو انتہائی تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

جان کربی نے کہا کہ خاص طور پر جب بات دنیا کے اس حصے میں انسداد دہشت گردی کے خطرے کی ہو تو پاکستان ہمارا شراکت دار ہے اور ہمیں پوری توقع ہے کہ وہ ہمارے پارٹنر برقرار رہیں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اس وقت کیا جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا دنیا کے پانچویں سب سے زیادہ آبادی والے ملک کے انتخابات میں پرتشدد انتہا پسند سیاسی انتشار کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

دریں اثنا، پاکستان بھی خاص طور پر تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے دہشت گردی میں اضافے کے خطرے سے دوچار ہے اور ماہرین نے انتخابی مہموں کے دوران بھی دہشت گرد حملوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیے  کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے پاکستان نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا
Back to top button