بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیلی فوج کی جارحیت، 5 فلسطینی نوجوان شہید کردیئے

اسرائیلی فوج کی فلسطین میں پُرتشدد کارروائیاں جاری ہیں اور  صیہونی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جینن میں پناہ گزین کیمپ پر حملہ کر کے 5 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔فلسطینی حکام کے مطابق پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کی چھاپا مار کارروائی میں 62 فلسطینی زخمی ہوئے، اسرائیلی فوج نے چھاپا مار کارروائی میں اپاچی ہیلی کاپٹر سے بمباری بھی کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ پر صبح سویرے حملہ کیا، اسرائیلی فوج کی جینن میں فلسطینیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

مزید پڑھیے  ترکیہ اور شام میں 7.9 شدت کا زلزلہ، 95 افراد ہلاک
Back to top button