بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خوشاب میں بھی یوم آزادی ملی جوش و جذبہ سے منا یاجائے گا، ڈپٹی کمشنر

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع خوشاب میں بھی 14اگست یوم آزادی ملی جوش و جذبہ اور شایان شان طریقے سے منا یاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ دن ہر پاکستانی کے لئے یکساں اور مساوی خوشی اور عز ت واحترام کا درجہ رکھتا ہے۔اس لئے ملک کا ہر فرد خواہ اس کا تعلق کسی بھی شعبہ،مذہب یا ادارے سے ہے یہ دن منا نا اس کے لئے ایک محب وطن ہو نے کا ثبوت ہے۔

 

ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا ڈی سی کمپلیکس کے کانفر نس روم میں جشن آزادی کے پروگرامز کے انتظا مات کا جائزہ لیتے ہوئے ان خیا لات کا اظہار کر رہے تھے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام سربراہان و افسران سے کہا کہ وہ پر چم کشائی اور دیگر پروگرامز میں شمو لیت کیلئے قبل ازوقت حاضر ہوں اس میں تا خیر،غفلت یا سستی نہیں ہونی چاہیے۔پروگرام کے مطا بق 14اگست کے روز ڈی سی کمپلیکس کے احاطہ میں صبح 9بجے پر چم کشائی ہوگی۔

 

پولیس گارڈز،سول ڈیفنس کے رضا کار،ریسکیو 1122کے اہلکار سلا می پیش کریں گے اور گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔یوم آزادی کے دن تمام سرکاری وغیر سرکاری عمارات پر پاکستانی جھنڈے لہرا ئے جائیں گے۔تمام سرکاری و غیر سرکا ری عمارات،ریلو ے اسٹیشن،لار ی اڈوں کو روشنیوں اور قمقموں سے سجایا جائے گا۔تعلیمی اداروں کے بچوں کے درمیان تقاریر،مضمون نویسی،پینٹنگ کے مقابلہ جات منعقد ہوں گے۔کشمیر پارک جوہرآباد میں آر چری مقابلہ جات کا انعقاد بھی ہوگا۔

مزید پڑھیے  پاکستان پیپلز پارٹی ضلع خوشاب کے زیر اہتمام مزدور بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی

 

 

سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کے لوگ بازاروں اور دکانوں کو روشنیوں سے سجا ئیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے سفاری پارک کی صفائی ستھرائی کے بھی احکامات صادرکئے۔ضلعی سطح پر ہونے والے تمام پروگرامز کے انچارج اسسٹنٹ کمشنر خوشاب محمد اعجاز ملک جبکہ سی او ایم سی جوہرآباد فوکل پر سن ہونگے۔

Back to top button