بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ضلعی انتظامیہ خوشاب کے زیر اہتمام مسیحی اور اقلیتی برادری کی جانب سے مینارٹی ڈے منا یا گیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) یوم آزادی کے مو قع پر ضلعی انتظامیہ خوشاب کے زیر اہتمام مسیحی اور اقلیتی برادری کی جانب سے مینارٹی ڈے منا یا گیا۔اس ضمن میں خوشاب قابلی گیٹ کے نزدیک ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقر یب میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا،اے ڈی سی (آر) مطاہر امین حیات وٹو،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اعجاز احمد ملک،تھنکر فورم کے سربراہ ڈاکٹر عرفان اللہ،اعجاز احمد کلو،بین المذا ہب کمیٹی کے ممبران،مسیحی برادری کے پاد ری نفیس طارق،قیصر اقبال بھٹی،انجمن تاجران کے چیئر مین حاجی محمد عمر صراف،صدر شیخ محمد حمزہ،سی او بلدیہ خوشاب مبشر کلیم،امن وسماجی گروپ کے راہمنا محمد فیاض زرگر،عبد السمیع، امتیاز حسین چشتی کے علاوہ وکلا ء،میڈیا ممبران اور مختلف شعبہ ہائے زند گی کے لوگوں نے شرکت کی۔

 

ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا اور ڈاکٹر عرفان اللہ نے آزادی کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب کی زیر قیادت قابلی گیٹ سے کلمہ چوک تک یوم آزادی واک کی گئی۔واک کے شرکاء پاکستان زندہ آباد،پاک آرمی زندہ آباد اور آزادی کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔تمام شرکاء نے آزادی کے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔واک کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے کہا کہ یہ اس دن کی یاد ہے جب قائداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ پاکستان میں رہنے والے تمام مسیحی و دیگر اقلیتی اپنی ثقافت،مذہب اور زبان میں آزاد ہوں گے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام پبلک اداروں میں اقلیتوں کے لئے 5فیصد کوٹہ مخصوص کیا ہوا ہے۔پادری نفیس طارق نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان بننے سے قبل اسی روز 11اگست کو قا ئداعظم محمد علی جناح کی آ واز پر اقلیتوں نے لبیک کہا تھا اور آج تک ہم سب پاکستانی ریاست کے وفادار ہیں انہوں نے کہا کہ انشا ء اللہ ہمارا ملک دشمن کے مذموم ارادوں اور ابلیسی قو توں سے آ زاد رہے گا۔بعدا زاں پاکستان کی تعمیرو ترقی اور امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی گئی۔

مزید پڑھیے  ٹکٹ دیکر اعتماد کا اظہار کرنے پر عمران خان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں، انجینئر ملک گل اصغر خان
Back to top button