بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ

سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کہ گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا۔وزیر داخلہ محسن نقوی دورہ کوئٹہ کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان ہاؤس گئے جہاں پر انہوں نے وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات کی، بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا لانگو اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیر اعلی ہاؤس آمد پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔محسن نقوی نے سرفراز بگٹی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، صوبے میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امن عامہ کی صورتحال کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن عامہ کے لیے تعاون پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ آمد پر وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، محسن نقوی سے امن و امان کی صورتحال پر بات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کو سافٹ اسٹیٹ سے ہارڈ اسٹیٹ بناناہوگا، ایسا کس ملک میں ہوتا ہے کہ بغیر پاسپورٹ دوسرے ملک جاسکیں؟وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، ترقی کے سفر میں بلوچستان کا بہت اہم کردار ہے ، بلوچ بھائیوں کی ہر طرح سے خدمت کےلیے حاضر ہیں۔

مزید پڑھیے  آرمی چیف 29 نومبر 2022 کو وقت پر ریٹائر  ہو جائینگے،میجر جنرل بابر افتخار
Back to top button