بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ٹکٹ دیکر اعتماد کا اظہار کرنے پر عمران خان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں، انجینئر ملک گل اصغر خان

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پی پی 84 سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور نے کہا ہے کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی طرف سے ٹکٹ دے کر اعتماد کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور انشاء اللہ کامیاب ہوکر عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس آدھی کوٹ پر منعقدہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سابق چیئرمین یونین کونسلز چوہدری عبدالحمید ، ملک حاجی محمد اقبال راہداری، ملک حکیم محمد اقبال راہداری، غلام ربانی سابق وائس چیئرمین، ملک شیر اقبال بگھور ، سوشل ورکرز ملک گلزار حسین جاڑا، ملک نور حیات اعوان، ملک وحید اللہ بوڑانہ اور دیگر سماجی و سیاسی شخصیات اور پی ٹی آئی کے ورکرز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور نے کہا کہ انشاءاللہ ہم تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ میں انفراسٹریکچر کی بہتری سمیت ہیلتھ اور ایجوکیشن کے سیکٹرز میں بھی انقلابی اقدامات کئے جائیں گے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نورپورتھل میں چنے کے ریسرچ سنٹر کے قیام سمیت کسانوں کے دیگر مسائل کے حل اور ان کی خوشحالی کے لئے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔

مزید پڑھیے  تحریک انصاف نے میئر کراچی الیکشن میں غیر حاضر 11بلدیاتی نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا
Back to top button