بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

مسلم لیگی راہنما ملک عبدالرحمان وارث کلو نے عوامی رابطہ مہم تیز کر دی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) کلو گروپ کے سربراہ، ممتاز مسلم لیگی راہنما ملک عبدالرحمان وارث کلو نے عوامی رابطہ مہم تیز کر دی، علاقہ تھل اور علاقہ کدھی سے مختلف برادریوں کی پی ایم ایل این میں شمولیت کا دلی خیر مقدم ۔ کلو گروپ کے سربراہ و ممتاز مسلم لیگی راہنما ملک عبدالرحمان وارث کلو نے علاقہ تھل اور علاقہ کدھی میں عوامی رابطہ مہم تیز کر دی ہے ۔

 

انہوں نے مختلف مواضعات کے دورے کے دوران مختلف برادریوں اور عوامی وفود سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے عوام کی بے لوث خدمت کو ہمارے بزرگوں نے وطیرہ بنایا ہے اور اب میں اور میرےچھوٹے بھائی بیرسٹر ملک معظم شیرکلو اس عظیم مشن کے تحت عوامی خدمت کے لیے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے والد محترم ملک محمد وارث کلو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے حلقہ کے لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ۔

 

ہمارے حلقہ کے عوام نے ہمیشہ ہمیں اپنی بے پایاں محبتوں، مروتوں، چاہتوں اور شفقتوں سے نوازا ہے ۔انشاءاللہ ہم بھی عوامی قوت کے ساتھ خلق خدا کی بے لوث خدمت کا یہ عمل جاری و ساری رکھیں گے ۔ ملک عبدالرحمان وارث کلو نے کہا کہ ہم تھل اور کدھی سے مختلف برادریوں اور گروپوں کی پےدر پے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا دلی خیر مقدم کرتے ہیں۔

 

انشاءاللہ ہماری جماعت عوامی امنگوں کی ترجمانی کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی ۔ اس موقع پر مختلف علاقوں کے عوامی وفود نے کلو گروپ کے سربراہ، ممتاز مسلم لیگ کی راہنما ملک عبدالرحمان وارث کلو کو ان کے والد محترم اور ان کے بھائی کی بے لوث عوامی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید پڑھیے  خوشاب میں بھی یوم تکبیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا
Back to top button