بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خوشاب میں ٹریفک قوانین آگاہی مہم سیمینار

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب لاہور راؤ عبدالکریم کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر خوشاب فرخ سہیل سندھو کی نگرانی میں ٹریفک ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس خوشاب کی طرف سے مرکزی جامع مسجد مین بازار خوشاب میں ٹریفک قوانین آگاہی مہم سیمینار ہوا۔

جس میں مہر رفیق احمد سب انسپکٹر انچارج ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس خوشاب اور طارق نعیم ہیڈ کسٹیبل نے عوام الناس کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں ہونے والے حادثات اور ان کے نقصانات سے بچاؤ کے متعلق خصوصی لیکچر دیا اور عوام الناس سے استدعا کی کہ وہ اس سلسلے میں اپنی بچوں پر نظر رکھیں اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرنے کے لیے ٹریفک پولیس خوشاب سے تعاون کریں۔ آخر میں ٹریفک قوانین آگاہی مہم کے پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔

Back to top button