بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

راولپنڈی میں انسداد ڈینگی واک کا اہتمام، پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے

ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر آر ڈی اے آفس سے مری روڈ تک انسدادڈینگی مہم کے سلسلے میں واک کا اہتمام کیا گیا اورمری روڈپر شہریوں میں ڈینگی کی آگاہی اورروک تھام سے متعلق بیداری شعور کیلئے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ ڈی جی آر ڈی اے نے شہریوں کو صفائی کیلئے ترجیحی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں بالخصوص گملوں اور واٹر کولرز پر نظر رکھیں اور مچھر مار سپرے کا استعمال باقاعدگی سے کریں۔ انہوں نے آر ڈی اے عملے کو ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی، بالخصوص پانی کی نکاسی کے نظام کا جائزہ لیا جائے تاکہ پانی کھڑا نہ ہو جو ڈینگی کی افزائش کا ذریعہ بنے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ عوام الناس کے گھروں میں جا کر درخواست کی جائے کہ پانی کھڑا نہ ہو تا کہ ڈینگی سے بچا جا سکے اور بعض دفعہ جب لوگ پانی کھڑا کر کہ خلاف ورزی کرتے ہیں تو قانونی چارہ جوئی استعمال کر کہ ایف آئی آر بھی درج کرائی جائے گی۔ انہوں نے آر ڈی اے اینٹی ڈینگی ٹیم کے کام کو سراہتے ہوئے مستقبل میں ان کوششوں کو برقرار رکھنے کی امید ظاہر کی۔ واک میں ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس خواجہ ارشد جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول علی رضا اور دیگر عملے نے شرکت کی

مزید پڑھیے  عالمی یوم تدارک منشیات کے موقع پر اسلام آباد میں واک
Back to top button