بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

عبدالصمد انقلابی کی کنٹرول لائن کے آر پار اور دنیا بھرمیں مقیم کشمیری لوگوں سے ہفتہ شہداء منانے کی اپیل کردی

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربرہ و سینئر ترین حریت پسند رہنما عبدالصمد انقلابی نے کنٹرول لائن کے دونوں جانب یعنی آر پارم، پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم حریت پسند جموں کشمیر کے لوگوں سے 6 تا 13جولائی 2023 تک”ہفتہ شہداء“ منانے کی اپیل کی ہے۔ اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے ترجمان کے مطابق تنظیم کے سربرہ عبدالصمد انقلابی نے ہفتہ شہداء کے سلسلے میں مختلف پروگراموں جاری کردیا ہے۔پروگراموں کے مطابق 8 جولائی کو معروف حریت پسند نوجوان رہنما شہید اتحاد ملت برہان مظفر وانی شہید اور ان کے ساتھیوں کے یوم شہادت کو یوم مزاحمت کے طور پر منایا جائے گا جبکہ 13جولائی کو یوم شہدائے جموں کشمیر منایا جائے گا جنہو نے اذان مکمل کرنے پر 23 لوگوں نے جام شہادت نوش کیا ان کا لوگوں کا آخری پیغام ہماری مشن کو پاء تکمیل یعنی مکمل کر کے دم لینا ہے۔ اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین و سنیئرحریت پسند لیڈر جناب عبدالصمد انقلابی نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 8 جولائی کو برہان وانی کے آبائی قصبے ترال کے مزارء شہداء میں اور 13جولائی کو مزارء شہداء سرینگر کے علاقے نقشبند صاحب میں مزار شہداء پر جمع ہوں جہاں 1931ء کے شہدا ء مدفون ہیں اورفاتحہ خوانی کریں۔

مزید پڑھیے  آل پارٹیز حریت کانفرنس کا جنگ 65ء کے شہداء کو خراج عقیدت
Back to top button