بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

خوشاب کے علاقے بوڑانہ والاتھل کے 3 نوجوان دریائے جہلم میں ڈوب گئے

خوشاب (نور الہیٰ عاطف سے)خوشاب کے علاقے بوڑانہ والاتھل کے 3 نوجوان دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، تینوں نوجوان دریا میں نہانے کیلئے گئے تھے، نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلے گئے ، ریسکیو ٹیمیں موقع پہنچ گئی ہیں اور تینوں نوجوانوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے، دریائے جہلم پر اس واقعے کے بعد مقامی افراد کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، ڈوبنے والوں میں پندرہ سالہ محمد عدیل، بارہ سالہ عبدالوہاب اور سولہ سالہ تیمور شامل ہیں، نوجوانوں کے ڈوبنے کی اطلاع پر گھروں میں کہرام مچ گیا۔ بوڑانہ والا گاوں میں ہر کوئی افسردہ ہے۔

مزید پڑھیے  بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید ایک کشمیری نوجوان شہید کردیا
Back to top button