بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

عوامی تفریح کے لیے تمام پارکوں کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرخوشاب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب صہیب احمد نے کہا ہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اس سے وابستہ افراد کو حرمت قلم کی پاسداری کرتے ہوئے سماجی فلاح و بہبود کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورپورتھل پریس کلب کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اعجاز احمد ملک بھی اس موقع پر موجودتھے۔ اے ڈی سی جی نے کہا کہ تعمیری اور مثبت صحافت کا فروغ اہل قلم کی ترجیح ہونی چاہیے جس سے معاشرے کو بھرپور فائدہ پہنچ سکے ۔ صہیب احمد نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن خوشاب تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی آسودگی کے لئے بھرپور کوشاں ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اعجاز احمد ملک نے کہا کہ عوامی تفریح کے لیے تمام پارکوں کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ شہری ان سے بھرپور طریقے سے مستفید ہو سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کی زیرنگرانی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے بتدریج ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ اس موقع پر نورپورتھل پریس کلب کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر اعجاز احمد ملک کو نورپورتھل میں تعیناتی کے دوران شہریوں کے دیرینہ مسائل کے حل کےلی عملی اقدامات اٹھانے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ صحافیوں کے وفد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب کو تحصیل نورپورتھل کے دیرینہ مسائل کے بارے میں بھی بریف کیا ۔

مزید پڑھیے  قائد اعظم کے یوم ولادت کے سلسلے میں شاندار تقریب کا اہتمام
Back to top button