بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایمرجنسی ڈیوٹی پلان مرتب کردیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)سیکرٹری/ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ستارہ امتیاز ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات پر عیدالاضحی کے موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب نے روڈ ٹریفک حادثات،میڈیکل اور دیگر ایمرجنسیز کی صورتحال میں 24گھنٹے بر وقت ریسکیو سروسز فراہم کرنے کے سلسلہ میں ایمرجنسی ڈیوٹی پلان مرتب کردیا ہے ہر خاص و عام کو ایمرجنسی کی صورتحال میں بروقت ریسکیوسروسز کی فراہمی پنجاب ایمرجنسی سروس خوشاب کی اولین ترجیح ہے۔ اس امر کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیوخوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ ریسکیو عملہ اور ایمرجنسی وہیکلز جوہرآباد اور خوشاب شہر کی مرکزی عید گاہوں پر ایمرجنسی ڈیوٹی دیں گے کنٹرول روم میں کال ریکارڈنگ سافٹ ویئر،وہیکل ٹریکنگ سسٹم اور آئی پی کیمرہ کے ذریعے تمام ایمرجنسی ڈیوٹیز کی نگرانی بھی کی جائے گی مزید انہوں نے کہا کہ ریسکیو عملہ اور ایمرجنسی وہیکلز تحصیل نوشہرہ،قائدآباد اور نورپور تھل کی عید گاہوں پر بھی اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ آخر میں انجینئر حافظ عبدالرشید نے عوام الناس کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ عیدالاضحی کے موقع پر شدید گرمی اور حبس کی صورت میں ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لئے گھروں سے نکلتے وقت سر کو ڈھانپ کر رکھیں مشروب کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں مزید دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری سے گریز کریں موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال کریں ندی نالوں،چشموں اور دریاؤں میں نہانے سے اجتناب کریں۔۔۔۔۔

Back to top button