بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

عبدالصمد انقلابی کی طویل اسیری کے بعد رہائی

اسلامی تنظیم أزادی جموں کشمیر کے ترجمان محمد عمیر اور اسلام آباد میں مقیم تنظیم کے نمائندہ عبدالمجید لون نے ایک مشترکہ تحریری بیان جاری کیا۔ دونوں حریت رہنماوں نے میں کہا ہے عبدالصمد انقلابی طویل اسیری کےبعد سنٹرل جیل وارانسی اترپردیش سے رہا ہوئے ہیں ۔ اس طویل اسیری کے دوران اسلامی تنظیم أزادی جموں کشمیرکے چئیرمین عبدلصمدانقلابی کی والدہ محترمہ کا انتقال ہوا جو کافی عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھی۔ بدقسمتی سے عبدالصمد انقلابی کو اپنی والدہ محترمہ کے جنازے میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔

چند سال قبل اسی طرح جب عبدالصمد انقلابی قید میں تھے تو اسیری کے دوران عبدالصمد انقلابی کے والد صاحب کا انتقال ہوا اور ظالم بھارتی حکام کو اس وقت بھی کوئی ترس نہیں آیا اور اس طرح عبدالصمد انقلابی کو اپنے والد محترم کے جنازے میں شرکت سے محروم رکھا گیا۔پچھلے تیس سال کے عرصے کے دوران جتنے بھی خوشی اور غمی کے موقعے آئے اتفاق کی بات تھی کہ ہر دفعہ اسلامی تنظیم آزادی جموں وکشمیر کے چیئرمین جیل میں بند تھے اور ایک بھی تقریب میں انھیں شرکت کرنے میں اجازت نہیں دی گئی۔

مزید پڑھیے  عبدالصمد انقلابی بیماری کی حالت میں ایک دفعہ پھر گرفتار
Back to top button