بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کرکے 62 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کے دوران 267 چھاپہ مارکارروائیاں کی گئیں۔ 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار،

انہوں نے بتایا کہ کریک ڈاؤن کے دوران 269 مقدمات درج اور 327 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کریک ڈاؤن میں 62 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی، جس میں غیر ملکی کرنسی کی مالیت کروڑ 12 لاکھ روپے ہے جبکہ برآمد کی گئی کرنسی میں 37 کروڑ 17 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیے  راولپنڈی میں چاندنی چوک کے قریب میٹرو بس میں آگ بھڑک اٹھی
Back to top button