بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

کپاس کی اچھی فصل ہونے کی تو قع کی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈویژنل کمشنر سرگودھا اجمل بھٹی کے زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کپاس کی کاشت کے ضلع ہذا کو دیئے گئے اہداف سے زائد رقبہ کا شت کیا جاچکا ہے اور کسان و زمینداربھی اس سلسلے میں خا صی دلچسپی لے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا اپنے آ فس کے کانفرنس روم میں ویڈیو لنک کے ذریعے ڈویژ نل کمشنر محمد اجمل بھٹی کو ضلع ہذا کی کاکر دگی بار ے تفصیلا ت سے آ گاہ کر رہے تھے۔۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ موجودہ موسمی حا لات اور بارشوں کی وجہ سے کسانوں کو آبپا شی کر نے میں بہت مددملی ہے۔جس سے کپاس کی اچھی فصل ہونے کی تو قع کی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اب چونکہ کا شت کے بعد بیج کے اگنے کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔لہذا محکمہ زراعت کے تمام شعبہ جات کی کوآ رڈنیشن سے ٹیمیں فیلڈ میں جاکر کسانوں کو مفت مشورہ جات اور ایجوکیٹ بھی کر رہی ہیں۔ڈویژنل کمشنر محمد اجمل بھٹی نے اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے ہدایت کی کہ کسانوں کے آ گاہی سیشن کے دوران ڈپٹی کمشنر یا ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی ان سیشنز میں شرکت کریں تاکہ زمیندار اور کسانوں کو معلوم ہو کہ حکومت اس ضمن میں بہت سنجید ہ ہے۔ڈویژنل کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو آ گاہی پیغامات ریکا رڈ کروا کر سوشل میڈ یا اور دیگر گروپس میں شیئر کر نے کی بھی ہدا یت کی۔

Back to top button