بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

عوام کی بےلوث خدمت ہماری سیاست کا محور و مقصد ہے، ملک محمد خالد اعوان

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) سرگودھا ڈویژن کے راہنما ملک محمد خالد اعوان نے کہا ہے کہ عوام کی بےلوث خدمت ہماری سیاست کا محور و مقصد ہے ۔ اسی عظیم مشن کے تحت ملک شاکر بشیر اعوان ، ملک محمد وارث کلو اور بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے مثالی خدمات سر انجام دی ہیں ۔

انشاءاللہ ائندہ الیکشن میں ملک شاکر بشیر اعوان اور بیرسٹرملک معظم شیرکلو عوامی قوت سے منتخب ہو کر علاقائی تعمیر و ترقی کا یہ عمل جاری و ساری رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ بلوچانوالہ / آدھی کوٹ میں بلوچ برادری کی طرف سے پی ایم ایل این میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر خصوصی طورپر مخاطب ہوتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہم بلوچ برادری کی طرف ایکس ایم این اے ملک شاکربشیراعوان اور ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیرکلو کی قابل رشک قیادت پر مکمل اعتماد کے اظہارپر سب کے تہ دل سے مشکوروممنون ہیں ۔

انشاءاللہ ہم ان کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ ،ملک محمد خالد اعوان نے علاقہ میں پی ایم ایل این کی فعالیت کےلیے مسلم لیگی راہنما ملک سکندر بگھور ودیگر کی پرخلوص کوششوں کوسراہا، اس موقع پر ڈاکٹر اسداللہ خان بلوچ ، افضل بلوچ ،اشرف بلوچ، اکرم خان بلوچ، صفدرخان بلوچ ،عمیرخان، وارث خان، آمان الله خان اورنصراللہ خان بلوچ بھی موجودتھے۔

مزید پڑھیے  قائد اعظم کے یوم ولادت کے سلسلے میں شاندار تقریب کا اہتمام
Back to top button