بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کا ترکیہ کیساتھ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے انقرہ میں صدارتی کمپلیکس میں صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔انہیں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے شرکت کی دعوت دی تھی۔وزیراعظم نے صدر رجب طیب اردوان کو دوبارہ ترکیہ کا صدر منتخب ہونے پر پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے دلی مبارکباد دی اور ان کی مسلسل کامیابی کیلئے پرنیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر اردوان کی دانشمندانہ قیادت کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال جمہوریہ ترکی کے سو سال مکمل ہو رہے ہیں۔ یہ بہترین ہے کہ صدر اردوان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر عظیم قوم کی رہنمائی کریں گے۔

وزیراعظم نے علاقائی امن کے فروغ کے لئے ترکیہ کے صدرکی کوششوں اور سفارتکاری و مذاکرات کے عزم پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔متنوع سٹریٹجک شراکت داری میں اضافے اور پاک ترکیہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے صدر اردوان کو اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے اسلام آباد میں ہونے والے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کے لئے دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ترک صدر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گرمجوشی سے ان کا جواب دیا اور پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیے  توانائی کی بچت، کفایت شعاری کی پالیسی پر 22 دسمبر کو عمل شروع کیا جائے گا اور اس سلسلے میں صوبوں سے بھی رائے لی جائے گی، خواجہ آصف
Back to top button