بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اٹلی پولیس کی بڑی کارروائی، 88 کروڑ ڈالرز مالیت کی انتہائی خالص کوکین برآمد

اٹلی میں پولیس نے کیلے کے ڈبوں میں چھپائی ہوئی 88 کروڑ ڈالرز مالیت کی انتہائی خالص کوکین برآمد کر لی۔جنوبی اٹلی کی پولیس کا کہنا ہے کہ ایکواڈور سے دو فریجریٹرز میں کیلے کے ڈبوں میں چھپائی ہوئی 88 کروڑ ڈالرز مالیت کی دو ہزار سات سو کلوگرام انتہائی خالص کوکین برآمد کرکے اپنی تحویل میں لے لی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بحری جہاز کے ذریعے یہ منشیات ایکواڈور سے آرمینیا کیلئے روانہ کی گئی تھی، پکڑی ہوئی منشیات 40 فٹ کے کنٹینرز میں چھپائی گئی تھی جنہیں خاص طرح کے اسکینرز اور خصوصی تربیت یافتہ کتوں کے ذریعے پکڑا گیا۔

واضح رہے کہ منشیات کی یہ کھیپ اٹلی کے ساحلی شہر کیلابریا کی بندرگاہ سے پکڑی گئی ہے، کیلابریا ’رنگیٹا‘ نامی مافیا گروپ کا گڑھ ہے جسے اٹلی کی سب سے طاقتور سسلی کی کوسا نوسٹرا مافیا کے منشیات اسمگلنگ کے کاروبار کا مرکزی کردار سمجھا جاتا ہے۔

Back to top button