بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کیویز نے پاکستان کا وائٹ واش کرنے کا خواب چکنا چور کردیا، عالمی نمبر ون کی پوزیشن بھی ہاتھ سے گئی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے کراچی میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 47 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ناصرف پاکستان کا وائٹ واش کا خواب چکنا چور کردیا بلکہ اس ناکامی کے بعد پاکستان کی ٹیم عالمی نمبر ون کی پوزیشن بھی برقرار رکھنے میں ناکام ہو گئی ہے، تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 49.2 اوورز میں 299 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، ویل ینگ 87، کپتان ٹام لیتھم 59 اور مارچ چیپمین 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین، اسامہ میر نے دو جبکہ حارث رئوف، محمد وسیم جونیئر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں پاکستان کی ٹیم 46.1 اوورز میں 252 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ 47 رنز کے فرق سے ہار گئی، افتخار احمد 94 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، سلمان علی آغا نے 57 جبکہ فخر زمان نے 33 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے رویندرا اور ہینری شپلی نے تین تین جبکہ ایڈم میلن، میٹ ہینری اور اش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Back to top button